بادامی باغ پولیس کی کارروائی، گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا تین رکنی موبائل چور و سنیچر گینگ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والے تین رکنی موبائل چور و سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 11 12 at 4.25.55 PM

پولیس کے مطابق ملزمان دن کی روشنی میں کھلے دروازوں والے گھروں میں داخل ہو کر موبائل فونز چوری کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقوں میں سنیچنگ کی وارداتیں بھی کرتے اور دورانِ واردات اسلحہ استعمال کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گھروں میں جھانکتے اور داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ویں ترمیم پر پارلیمانی پارٹی کو مشروط مینڈیٹ دے دیا

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ایس ایچ او بادامی باغ افتخار عالم نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبداللہ، شیراز عرف سجو اور زمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے