ماموں کانجن میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی، شہریوں کا بھرپور شرکت اور حمایت کا اظہار

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) معرکۂ حق “بنیان مرصوص” میں عظیم کامیابیاں سمیٹنے والی پاک فوج کو سلامِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر کی طرح ماموں کانجن میں بھی ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں امیدوارِ صوبائی اسمبلی چوہدری جہانزیب صفدر، سی ای او میونسپل کمیٹی سعدیہ منظور سمیت شہر کی معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے