چونیاں(پنجاب پوسٹ)چونیاں میں معرکۂ حق “بنیان مرصوص” کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مرد و خواتین کی جانب سے ایک ریلی اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ہائی اسکول سے ہوا جو اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مقررین اور شرکاء نے پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے عزم کا اظہار کیا۔












