گوجرانوالہ(پنجاب پوسٹ)گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر واقع الکرم مارکی میں “استحکامِ پاکستان کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملکی سلامتی، قومی استحکام اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے افواجِ پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور سلامتی کے معاملے پر متحد ہے۔ کانفرنس کے دوران قومی یکجہتی، استحکامِ پاکستان اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔












