لاہور(پنجاب پوسٹ) مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے ذریعے شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران چاق و چوبند دستے نے روایتی انداز میں فرائض سنبھالے اور مزار پر سلامی پیش کی۔ شرکاء نے علامہ اقبال کی فکر، شاعری اور تحریکِ پاکستان میں ان کے کردار کو یاد کیا۔
مہمانِ خصوصی نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔













