معرکہ حق کا ایک سال مکمل: کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے دیا جائےگا، پاک فوج کا دشمن کو پیغام

راولپنڈی( پنجاب پوسٹ)مسلح افواج پاکستان نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا۔ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سسٹمز اور دور حاضر کی صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر ریلی: معرکہ حق کا ایک سال مکمل: کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے دیا جائےگا، پاک فوج کا دشمن کو پیغام

بیان کے مطابق ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مؤثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق کے دوران انجام دیے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔ پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا۔

بیان کے مطابق پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں۔ افواج پاکستان کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے۔ لیکن پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے