لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی( پنجاب پوسٹ)لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق،عشرہ تشکر،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں ریلیز اور تقاریب کا اہتمام: لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، وہ گزشتہ روز بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور بعد ازاں جامِ شہادت نوش کرگئے۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم  شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء داخلہ و اطلاعات، وزیرداخلہ محسن نقوی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، ریٹائرڈ افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے