چنیوٹ( پنجاب پوسٹ)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکۂ حق "بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں : سمندری، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش: چنیوٹ،معرکۂ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار ریلیریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی سمیت مختلف محکموں کے افسران، تاجروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : سمندری، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش: چنیوٹ،معرکۂ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار ریلیشرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا صبر و تحمل اور جرات سے بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے "بنیان مرصوص” کو ایک کامیاب آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت دنیا کے سامنے واضح ہوئی۔ ضلع بھر میں اس حوالے سے مزید پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔










