ریاست مخالف  عناصر کے گرد گھیرا تنگ ، پنجاب سے 13 افراد گرفتار، سوشل میڈیا پر کیا مواد شئیر کیا تھا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا، مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب علی وسیم نے آپریشنز کی خود نگرانی کی۔ حکام کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے منگل کے روز ’ریاست مخالف‘ سوشل میڈیا سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے پنجاب سے 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے خلاف صوبہ بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ چند ہفتوں میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی این سی سی آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم کی ہدایت پر شروع کی گئی، جنہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے۔ افراد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ریاست، خصوصاً فوج اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔ ان میں سے دو افراد پر خلیجی ممالک کے خلاف مواد شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: متعدد بلز اور قراردادیں منظور، تعلیم، صحت اور عوامی مسائل پر اہم فیصلے: ریاست مخالف  عناصر کے گرد گھیرا تنگ ، پنجاب سے 13 افراد گرفتار، سوشل میڈیا پر کیا مواد شئیر کیا تھا؟

اطلاعات کے مطابق  سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس عثمان، قمر، عباس اور طاہر مشتاق کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، جبکہ حمید رضا، عمران افضل اور وقار احمد کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح اسماعیل اور صدیق کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملتان سے ارشد، عمر، جنید اور اظہر کو حراست میں لیا گیا۔

 گرفتار افراد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد شیئر کر رہے تھے۔ ملزمان کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس قبضے میں لے لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے پس پردہ عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سرگرمیاں کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت کی جا رہی تھیں۔مقدمات کو میرٹ پر چلایا جائے گا اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟: ریاست مخالف  عناصر کے گرد گھیرا تنگ ، پنجاب سے 13 افراد گرفتار، سوشل میڈیا پر کیا مواد شئیر کیا تھا؟

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا کا غلط استعمال، خاص طور پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز یا گمراہ کن مواد کی ترسیل، ایک قابل سزا جرم ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے