قصور میں جعلی پولیس آفیسر کی اصلی اے ڈی سی کو دو بار دھمکی،پکڑا کیسے گیا؟

قصور( احمد چوہدری ) قصور ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں پرنسپل کی بھرتی کے معاملے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخآری کو دھمکیاں دینے والا جعلی پولیس آفیسر گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟: قصور میں جعلی پولیس آفیسر کی اصلی اے ڈی سی کو دو بار دھمکی،پکڑا کیسے گیا؟


چند روز قبل ڈپٹی کمشنر آفس قصور میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے پرنسپل کی بھرتی کے حوالے سے سرکاری نمبر پر ایک نامعلوم شخص نے خود کو اعلیٰ پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے کال کی ملزم نے اپنے من پسند امیدوار کو بطور پرنسپل تعینات کرنے کا دباؤ ڈالا

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور کا رہائشی سید آفتاب ریاض انٹرویو دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچا اور باہر کھڑے ہو کر خود کو اعلیٰ پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے اے ڈی سی جی کو دوبارہ فون کال کی ملزم نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اس کے نامزد امیدوار کو بھرتی نہ کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے جس کے بعد کال منقطع کر دی گئی

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید آفتاب ریاض کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے