پاکپتن ( پنجاب پوسٹ)پاکپتن بونگہ حیات۔ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، تھانہ چکبیدی پولیس کی کارروائی، بدنام منشیات فروش عبدالستار ولد ولی محمد گرفتار، 1200 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں صفائی کیلئے اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟: پاکپتن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبد الستار کیسے گرفتار کیا ؟
ڈی پی او جاوید چدھڑکے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ چکبیدی کے ایس ایچ او عامر سہیل کی زیر نگرانی سب انسپکٹر امیر خاں نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدلستار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔










