ملک میں 24 لاکھ مقدمات زیر التوا، غریب کو انصاف کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، حافظ نعیم الرحمان

رحیم یار خان( پنجاب پوسٹ)رحیم یار خان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں اس وقت تقریباً 24 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، جس کی وجہ سے انصاف کی بروقت فراہمی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف محدود وسائل رکھنے والے افراد ہی عدالتوں تک رسائی حاصل کر پاتے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ مالی مشکلات کے باعث قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق ملک کی 44 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، جس کے باعث غریب افراد کے لیے انصاف کا حصول مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں ماڈل روڈز پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 17 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی: ملک میں 24 لاکھ مقدمات زیر التوا، غریب کو انصاف کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے وکلا برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے وکلا کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی کئی سیاسی جماعتیں اپنے اندرونی انتخابات نہیں کراتیں، جبکہ جماعت اسلامی میں نچلی سطح تک باقاعدہ انتخابات کا نظام موجود ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی میں جمہوری عمل ہر سطح پر جاری رہتا ہے اور اسی بنیاد پر وہ اسے حقیقی جمہوری جماعت قرار دیتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے