لاہور میں ماڈل روڈز پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 17 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی

لاہور( پنجاب پوسٹ)لاہور میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف انفورسمنٹ مہم جاری ہے۔ حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 17 ہزار 348 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 7 ہزار 188 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 132 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 78 موٹر سائیکل سواروں اور 87 کم عمر ڈرائیورز کو چالان جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نیاٹریفک قانون تیار ،اب کتنے چالان ہونگے؟: لاہور میں ماڈل روڈز پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 17 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی

اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی پر 1 ہزار 224 موٹر سائیکل سواروں اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 213 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 4 ہزار 910 افراد کو بھی چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

حکام کے مطابق ماڈل روڈز کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور لائیو مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو مؤثر بنائیں، جبکہ شہریوں کو بھی ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے