لاہور( پنجاب پوسٹ) پاکستان میں پہلی بار کسی شہر کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی” بنانےکی جانب ٹھوس اقدام، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے متنازعہ بیانات، سلمان اکرم راجہ کو خصوصی ٹاسک مل گیا،بانی کی بہنوں کی زبان بندی لازمی ہے، پارٹی ذرائع: لاہور کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی” بنانے کی تیاریاں، ایل ڈی اے اور یونیسکو پاکستان کے مابین کیا معاہدہ ہوا؟ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور نمائندہ یونیسف پاکستان پرنیل آئرنسائیڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے, اس موقع پر تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سمیت دیگر شریک ہوئے، تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے پلے پیش کیا۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ اس ایم او یو کے تحت لاہور میں بچوں کے لیے خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ نے کہا کہ بچے حکومت کا کوئی ایک شعبہ نہیں بلکہ کسی بھی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ میں پہلا دن، بیٹی نے باپ سے ملنے سے انکار کیوں کردیا؟: لاہور کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی” بنانے کی تیاریاں، ایل ڈی اے اور یونیسکو پاکستان کے مابین کیا معاہدہ ہوا؟سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ شہری ترقی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ بچوں کے محفوظ مستقبل سے جڑی ہے، معاہدے میں بچوں کے حقوق، مساوات اور شمولیت کو شہری منصوبہ بندی کا مرکز بنانے پر اتفاق کیاگیا۔












