گوجرانوالہ، گکھڑ منڈی میں 600 لیٹر جعلی دودھ تلف، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ ( پنجاب پوسٹ ) گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 600 لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ تلف کر دیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ پڑھیں : پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہورہی ہے ؟: گوجرانوالہ، گکھڑ منڈی میں 600 لیٹر جعلی دودھ تلف، ملزم گرفتار

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر کی گئی، جبکہ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ نے کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ میں مقررہ معیار پر پورا نہیں اترے، جس کے بعد فوری ایکشن لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں گندم خریداری مہم تیز، 71 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ
: گوجرانوالہ، گکھڑ منڈی میں 600 لیٹر جعلی دودھ تلف، ملزم گرفتار

ترجمان کے مطابق موقع پر موجود دودھ انسانی صحت کے لیے مضر پایا گیا اور اسے فروخت کے لیے رکھا گیا تھا، جسے ضابطے کے مطابق تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے