قصور (پنجاب پوسٹ) حجرہ روڈ چونیاں پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔
اس دوران ریسکیو اہلکاروں کو دورانِ فرسٹ ایڈ مریض سے 10 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ملے، جو ریسکیو اہلکار اشتیاق تبسم اور مشتاق احمد نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری، دیانت داری اور امانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کے ورثاء کے حوالے کر دئیے
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا یہ اقدام ایمانداری، فرض شناسی اور انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہے۔ یہ عمل اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ ریسکیو 1122 صرف انسانی جانیں بچانے ہی نہیں بلکہ عوام کی امانتوں کی حفاظت اور اعتماد برقرار رکھنے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔










