کوٹلی ستیاں: 39 واں کیپٹن ریاض میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کوٹلی ستیاں ( نعمان افتخار ستی ) کوٹلی ستیاں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے منعقد ہونے والا *39 واں کیپٹن ریاض میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد مقامی نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ میں یونین کونسل بھتیاں اور نڑھ تعلق رکھنے والی 16 مقامی ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کئی دن جاری رہنے والے اس ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
فائنل میچ کے موقع پر شاہد ریاض ستی سابق ایم پی اے ،فیصل ستی باغی کوآرڈینیٹر ایم پی اے پی پی 6 پی اے،راجہ احمد فہیم ستی چیئرمین SGA گروپ،اشتیاق حسین ستی سیاسی و سماجی رہنما،ڈاکٹر سبیل ستی شہزاد احمد ستی ،ابرار ستی اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کاروبار پر کالا جادو ، عامل میاں بیوی سونا لیکر فرار کیسے ہوئے؟: کوٹلی ستیاں: 39 واں کیپٹن ریاض میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کوٹلی ستیاں کے نوجوان باصلاحیت ہیں۔ ایسے ٹورنامنٹ انہیں اپنی صلاحیت منوانے کا موقع دیتے ہیں۔ کیپٹن ریاض شہید کی یاد میں یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

WhatsApp Image 2026 05 03 at 3.20.58 PM


ٹورنامنٹ کے دوران پنجاب پولیس کے چاک و چوبند جوانوں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔ سیکیورٹی اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود رہے، جس کی وجہ سے ایونٹ پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے