رحیم یار خان جعلی عامل نے 8 بچے کیسے قتل کئے ؟

رحیم یار خان ( پنجاب پوسٹ ) رحیم یار خان کے علاقے سردار گڑھ میں دو ماہ کے دوران جِلدی امراض میں مبتلا 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ایک جعلی عامل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : بوریوالہ میں خواجہ سراؤں کی معذور بچے کیساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے ؟: رحیم یار خان جعلی عامل نے 8 بچے کیسے قتل کئے ؟

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر بابر کے مطابق ایک جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو خود ساختہ ادویات بچوں کے جسم پر لگاتا تھا اور والدین کو ڈاکٹروں کے پاس جانے سے بھی روکتا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی افراد لاعلمی کے باعث بچوں کا علاج پیروں اور حکیموں سے کروا رہے تھے جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی۔

دوسری جانب خسرہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے