ملتان ،32 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت ، گرین ایگری مال کا منصوبہ کیا ہے ؟

فیصل آباد ( پنجاب پوسٹ) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ پنجاب میں 32 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 30 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہورہی ہے ؟: ملتان ،32 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت ، گرین ایگری مال کا منصوبہ کیا ہے ؟

افتخار علی سہو کا ملتان میں کپاس کی کاشت کی موجودہ صورتحال کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔کپاس کی کاشت کے علاقوں میں نہری پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھنے پر زور دیا۔

بعد ازاں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے میجر جنرل (ر) شاہد نذیر کے ہمراہ ملتان میں قائم ماڈل ایگری مال کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماڈل ایگری مالز پر کاشتکاروں کے لیے پرکشش پیکجز متعارف کرائے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں مزید 10 ماڈل ایگری مالز زیر تعمیر ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے