پی ایس ایل فائنل ،لاہور پولیس کے خصوصی انتظامات ،پارکنگ پلان کیا ہے ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور میں پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کر دیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہورہی ہے ؟: پی ایس ایل فائنل ،لاہور پولیس کے خصوصی انتظامات ،پارکنگ پلان کیا ہے ؟

شائقین کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کیے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ، سی بی ڈی پارکنگ، سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی پارکنگ شامل ہیں۔ مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کے لیے الگ الگ روٹس بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ برقرار رہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کسی بھی سڑک کو مستقل بند نہیں کیا جائے گا اور مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت تمام بڑی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ رانگ پارکنگ سے گریز کریں اور مقررہ پارکنگ اسٹینڈز کا استعمال کریں۔ مزید رہنمائی کے لیے شہری راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 اور ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے