پنجاب بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں، 10 کلو تھیلا 1100 روپے میں دستیاب، خلاف ورزی پر 4 فلور ملز کے لائسنس معطل

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں آٹے کی وافر اور بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔ ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت 2200 روپے میں دستیاب ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ فوڈ سیفٹی فلور ملز کو 3800 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کر رہا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کے 4 لاکھ 56 ہزار سے زائد تھیلے فراہم کیے گئے۔ لاہور ضلع میں 10 کلو آٹے کے ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد تھیلے اوپن مارکیٹ کو فراہم کیے گئے۔

ترجمان فوڈ سیفٹی کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں 49 ہزار 953 جبکہ ملتان میں 41 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے سپلائی کیے گئے۔ ناقص کارکردگی پر 35 فلور ملز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 4 فلور ملز کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز پر 16 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں، جہاں بھی آٹے کی سپلائی میں کمی کی نشاندہی ہوتی ہے، اسے فوری طور پر پورا کیا جاتا ہے۔ عوام کو معیاری اور سستے آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے