پاکستان سپر لیگ میچز کے پیشِ نظر لاہور میں جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، 302 افراد گرفتار

لاہور( پنجاب پوسٹ)لاہور میں پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران جوئے میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 302 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 11 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی: پاکستان سپر لیگ میچز کے پیشِ نظر لاہور میں جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن، 302 افراد گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک جوئے میں ملوث 663 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 155 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 29 لاکھ 47 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا۔

سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جوئے اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے