گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور ( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہر میں جدید اور مربوط ٹرانسپورٹ نظام قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ ہدایت کی گئی کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔


منصوبے کے تحت 17 سے 19 کلومیٹر طویل ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنے کی اصولی منظوری دی گئی ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے دو ٹنل سیکشن بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : پنجاب بازی لے گیا؟ مریم نواز نے شہباز شریف کو کیسے مات دی؟: گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق گکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر طویل اس ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تکمیل کیلئے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 24 اسٹیشنز قائم ہوں گے، جن میں سے 2 انڈرگراؤنڈ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا رحمت کارڈ: کن افراد کو جاری ہوگا؟ اپلائی کیسے کرنا ہوگا؟: گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی

ماحولیاتی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا کے علاقوں میں ڈپو قائم کیے جائیں گے، جبکہ منصوبے کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی۔

مزید برآں، ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ نظام کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے گوجرانوالہ کا ٹرانسپورٹ کلچر مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا اور شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کو ایک شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم کا تحفہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام، اب جیلوں میں تعلیم دی جائے گی ، 17 ہزار سے زائد قیدی پڑھنے لگے
: گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے