کرپشن کی شکایت پر سی ٹی او لاہور نے 5 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا

لاہور ( پنجاب پوسٹ)کرپشن کی شکایت پر سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے پانچ ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا، 

سی ٹی او لاہور کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن کی شکایت موصول ہوئی ، جس پر فوری رپورٹ طلب کی ، ایک سینئر ٹریفک وارڈن ایک ٹریفک وارڈن اور 2 ٹریفک اسسٹنٹس کو معطل کر دیا  گیا۔  کرپشن کی ایک اور شکایت موصول ہونے پر انچارج لاری اڈا کو بھی معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے تمام معطل کلوز لائن اہلکاروں کی باضابطہ محکمانہ انکوائری عمل میں لانے کا حکم دے دیا ہے۔ جس دن سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھالا اسی دن ہدایات جاری کر دی تھیں کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں۔ ٹریفک پولیس لاہور میں کہیں پر بھی کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے