ساہیوال میں 24گھنٹوں کے دوران رشوت ستانی کے الزام میں 3 سرکاری محکموں کے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

ساہیوال( پنجاب پوسٹ)ساہیوال میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رشوت ستانی کے الزام میں3 مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (PGEHF) کے دفتر میں سب انجینئر محمد توصیف کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ایک شہری قمر شہزاد سے بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے 50 ہزار روپے طلب کیے تھے، جس کا سودا 20 ہزار روپے میں طے ہوا تھا۔ سرکل انسپکٹر صہیب قاصر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔

مزید پڑھیں: پنجاب بازی لے گیا؟ مریم نواز نے شہباز شریف کو کیسے مات دی؟

 اسسٹنٹ کمشنر آفس کا اہلکار گرفتار دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر کے آپریٹر عمیر صابر کو ایک بیوہ خاتون سے وراثتی جائیداد کی منتقلی کے عوض رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے 50 ہزار روپے طلب کیے تھے اور 20 ہزار روپے لیتے ہوئے سرکل آفیسر ارشد زمان نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی کے نئے قواعد و ضوابط جاری، حفاظتی اقدامات لازمی قرار: ساہیوال میں 24گھنٹوں کے دوران رشوت ستانی کے الزام میں 3 سرکاری محکموں کے اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

 پٹواری کے خلاف کارروائی ساہیوال تحصیل کے گاؤں 49-50/5-L میں تعینات پٹواری فرحان نواز کو زمین کے انتقال کے لیے 20 ہزار روپے رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا۔ شہری زاہد مجید کی درخواست پر اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور کرپٹ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے