لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری کر دیا گیا۔ترجمان ڈولفن ڈولفن بلال احمد کے مطابق 48 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن جس میں سے 54 ملزمان گرفتار ہو گئے۔
21 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 54 ملزمان گرفتار کر لیئے۔گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 10 ریکارڈ یافتہ، 20 عادی مجرمان کو حراست میں لیا۔مختلف زیر سماعت مقدمات میں 03 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: پولیس کا شیشہ اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔












