چیچہ وطنی: نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق ایک شخص شدید زخمی

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) چیچہ وطنی میں نیشنل ہائی وے بیٹ نمبر 16 پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 سے زائد دکانداروں کو ای چالان اور وارننگ نوٹسز جاری، 18 ہزار سے زائد مقامات کی انسپکشن

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس اور موٹروے پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی، پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرالر کو تحویل میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ ذیشان عمر سکنہ میاں چنوں، اور 48 سالہ منظور احمد، سکنہ چک 495 ای بی، بورے والا کے نام سے ہوئی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے