ہمایوں اختر خان کی سیاسی سرگرمیاں، تاندلیانوالہ میں اہم ملاقاتیں

تاندلیانوالہ ( پنجاب پوسٹ) سے اہم سیاسی سرگرمیوں،سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے-97 میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے-97 میں علاقہ عمائدین اور صحافیوں سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے ایوانوں تک مؤثر آواز پہنچا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے رحمے شاہ میں کالج کی تجویز کو انہوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو معیاری تعلیم میسر آئے گی، جو حلقے میں تعلیمی سہولیات بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔ہمایوں اختر خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں سے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریز دور سے اقتدار میں رہنے والوں نے حلقہ این اے-97 کے لیے کچھ نہیں کیا، جس کی وجہ سے تاندلیانوالہ آج بھی پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے