سرگودھا (پنجاب پوسٹ) آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے اقلیتی برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی اور ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس تمام شہریوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ تمام شہریوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ملاقات کے دوران اقلیتی برادری کے نمائندوں نے میثاق سنٹر کی خدمات اور حفاظتی انتظامات پر سرگودھا ریجن پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔










