جوئے کے خلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاون،رواں سال 2069 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) رواں سال لاہور پولیس نے جوئے کے خاتمے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2069 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شہر کے مختلف تھانوں میں 545 مقدمات درج کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 83 لاکھ روپے سے زائد داو پر لگی رقم برآمد کر لی گئی۔ سی سی پی او لاہور نے جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خالد عثمان کی ٹولنٹن مارکیٹ کی پانچ روزہ بندش کی شدید مذمت، تاجر پریشان، مارکیٹ بند ہونے پر سوالات

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے اور جوئے سمیت تمام سوشل کرائمز کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے