رائیونڈ میں آٹے کی قلت پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ میں آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بابر علی رائے اِن ایکشن آ گئے، پیرا (PERA) کے ایس ڈی او کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہو کر صورتحال کا جائزہ لینے اور کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بابر علی رائے نے آٹے کی قلت سے متعلق عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور دکانوں کا فوری معائنہ کیا جائے، آٹے کی دستیابی اور سپلائی کا جائزہ لیا جائے، دکانداروں سے معلومات حاصل کی جائیں اور شہریوں سے براہِ راست فیڈبیک لیا جائے۔

بابر علی رائے نے واضح کیا کہ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے، ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری ثابت ہونے پر بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور شہریوں کو آٹے کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے