ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے تھانہ نورشاہ میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا۔عوام کو بنیادی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔آسان رسائی بہترین سروس ڈیلیوری اور عوام دوست پولیسنگ کے تحت ڈی پی او ساہیوال نے تھانہ نورشاہ میں خدمت مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ایس ایچ او تھانہ نورشاہ عامر فاروق گجر,ایم پی اے پیر ولایت شاہ،میڈیا نمائندگان اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ڈی پی او کے مطابق خدمت مرکز کا قیام عوام کو جدید معیاری اور بروقت پولیس سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
یہ خدمت مرکز 24 گھنٹے فعال رہے گا جہاں شہریوں کو بنیادی پولیس خدمات شفاف تیز رفتار اور خوش اخلاقی کے ساتھ ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔










