رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں تیز، ڈپٹی کمشنر لاہور کا مختلف مقامات کا دورہ، انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بابر علی رائے اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران رائیونڈ روڈ، عبداللہ جی روڈ، روہی نالہ، اجتماع چوک، حویلی اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی و انتظامی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بابر علی رائے نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو عالمی تبلیغی اجتماع کے حوالے سے جاری تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا پارلیمانی جماعتوں کو خط: پٹرولیم لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے اور خیبر پختونخوا میں آئینی نظام کے تحفظ کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ

بریفنگ کے دوران اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں افراد کی سہولت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، راستوں کی بہتری اور دیگر ضروری انتظامات کے لیے جاری کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے اجتماع سے قبل جاری ترقیاتی و انتظامی کاموں کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے