قصور(پنجاب پوسٹ) کھڈیاں خاص میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں 18 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نے لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اور15 سالہ زخمی ہو گیا۔
دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے بعد سڑک پر گرنے والے نوجوان پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی چڑھ گئی۔حادثے میں عامر ولد گلزار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبدالرحمن ولد سلیم زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ لاہور: رشتہ ختم ہونے کے رنج میں جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
ریسکیو 1122 نے زخمی عبدالرحمن کو بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو 1122 کی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں اور سڑک عبور کرتے ہوئے احتیاط کریں۔










