پتوکی( پنجاب پوسٹ ) پتوکی تھانہ سٹی پھول نگر کی حدود میں معمولی تکرار پر تین بچوں کا باپ قتل ،شانی نامی ملزم نے بند دکان دوبارہ کھول کر بوتل لینے کا کہا جس پر ساجد نامی دکاندار نے بند دکان دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا، انکار پر ملزم شانی نے طیش میں آکر گولیاں مار کر ساجد نامی نوجوان دکاندار کو قتل کر دیا
پھول نگر میں تین بچوں کا باپ معمولی تکرار پر قتل،معمولی جھگڑے کے بعد دوکان دار کو گولیاں مار کر قتل کردیا، ملزم شانی نے بوتل مانگی مقتول نے لاک ڈاؤن کی پابندی کے باعث دوکان کھلونے سے انکا کردیا جس سے ملزم شانی طیش میں آگیا اور دوکان دار کو 3 فائر مار دئیے،
فائر ساجد نامی شخص کے سینے میں لگے جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،تھانہ سٹی پولیس موقع پر اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا










