لاہور (پنجاب پوسٹ) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
سیاسی کمیٹی کے ایک اہم عہدیدار نے پنجاب پوسٹ کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے جعل سازی کے زریعے خیبر پختونخوا حکومت ختم کیا ،اب مزید اس سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتی
جب پنجاب پوسٹ نے ان سوال کیا کہ اس سے پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے لیکن عہدیدار کا ماننا تھا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے، وفاق اور صوبوں میں وہ کسی بھی آئینی پراسیس کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اس بار مکمل طور پر خود کو جمہوری عمل سے دور کرکے مزاحمت کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے










