عوام امن و استحکام چاہتے ہیں، دہشت گردوں کا ساتھ نہیں دیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا اہم پیغام

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) خیبر پختونخوا کے گورنر نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔ باہمی تجربات اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کی سلامتی کی صورتحال پر اہم فیصلہ، صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کر دیے

انہوں نے کہا کہ عوام جمہوری اقدار کا فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور دہشت گردی و پُرتشدد کارروائیوں کی ہرگز حمایت نہیں کرتے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھین: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے