درختوں اور نئے پودوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ جنگلات کو زمین پر ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے جنگلات سے درختوں کی کٹائی روکنے اور ان کی حفاظت کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کو درختوں اور نئے پودوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے شہری محمد رمیض کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گزار نے راولپنڈی کے تحت پری جنگل کی حفاظت کے لیے اقدامات کی استدعا کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ب

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 16 نئے صوبے یا مجموعی طور پر 25 انتظامی اکائیاں قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے،ورلڈ اکنامک فورم کا مشورہ

عدالت نے اپنے فیصلے میں محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ جنگل کی زمین کو ناجائز تجاوزات کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے اور تجاوزات کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ محکمے کو جنگل میں گشت کرنے اور پودوں کی نگرانی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درختوں کی کٹائی اور آگ لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ موجودہ حقیقت ہے، اور آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے غضب سے بچانا ہے۔ فیصلے کے مطابق عدالت آنے والی نسلوں کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ جنگلات کو عوام اور ریاست کا اہم ورثہ قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 ماحولیاتی تحفظ کا بنیادی حق دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکر کی ضبطگی، ​مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے مال اسمگل شدہ ثابت نہیں ہوتا، کسٹمز ایکٹ کے تحت گاڑی یا مال ضبط نہیں ہو سکتا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

فیصلے میں محکمہ جنگلات اور دیگر فریقین کی جانب سے درختوں کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔ محکمہ جنگلات نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری مہم کے تحت تحت پری جنگل میں 46 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے