ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال میں آگ لگنے اور دھواں پھیلنے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) دوپہر 11:45 بجے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے نرسری، شعبہ اطفال میں آگ لگی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کارڈیک مانیٹر کی بجلی کی تار میں معمولی آگ لگنے سے واقعہ پیش آیا۔واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تمام بچوں کا بحفاظت انخلا فوری طور پر یقینی بنایا گیا۔

بچے دوسرے وارڈ میں شفٹ کررہے ہیں۔مکینکل انجنیئر و ٹیم تحقیقات و بحالی میں کوشاں ہے۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔وارڈ میں 30 بچے زیر علاج تھے، جن میں سے چار کو ایمرجنسی میں شفٹ کردیا گیا ہے۔آگ لگنے سے ایک بچے کے بال جھلس گئے۔واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے