میٹرک پاس لڑکے اے ٹی ایم سے پیسے کیسے چوری کرتے تھے؟ 10 منٹ میں واردات، 12 چوریاں، 19 ہزار روپے کی وجہ سے پکڑے کیسے گئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ وحدت کالونی کی حدود میں اے ٹی ایم سے چھیڑخانی کے ذریعے رقم نکلوانے والا 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق تینوں ملزمان میٹرک فیل ہیں، جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے چونیاں سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک سال کے دوران مختلف علاقوں میں 12 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لیے مختلف طریقہ واردات اختیار کرتے تھے۔

ایک ملزم اے ٹی ایم میں کارڈ پھنس جانے کا ڈرامہ کرتا، جبکہ باہر کھڑے دو ملزمان انجان بن کر شہریوں سے ضروری معلومات حاصل کرتے تھے۔ ملزمان اے ٹی ایم مشین کا لینگویج موڈ تبدیل کردیتے تھے، جس کے باعث سسٹم کو بحال ہونے میں 10 منٹ سے زائد وقت لگتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہنی ٹریپ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والی 17خواتین کیسے پکڑی گئیں ؟

پولیس کے مطابق اس دوران اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی کوشش کرنے والے شہریوں کے کارڈ مشین میں پھنس جاتے تھے۔ ملزمان نے ایک خاتون کو نوسربازی کے ذریعے اے ٹی ایم سے 19 ہزار روپے نکلوانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بزرگ خاتون کی درخواست پر تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید وارداتوں کے بھی انکشافات متوقع ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے