ساہیوال میں علماء کانفرنس، مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی اور ملکی استحکام پر زور

ساہیوال ( پنجاب پوسٹ) ساہیوال میں “معرکہ حق” کے سلسلے میں علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی علامہ عبدالخبیر آزاد نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی اللہ تعالیٰ کی خاص دین ہے اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جنگ مسلط ہونے کی صورت میں اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں جھوٹا ڈرامہ رچا کر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب بادشاہی مسجد نے کہا کہ استحکام پاکستان ہمارا بنیادی مقصد ہے اور وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال ہمیشہ امن کی علامت رہا ہے اور قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

علامہ عبدالخبیر آزاد نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعائیں ملک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ قوم کو متحد اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کانفرنس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او رانا ایاز سلیم نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء نے مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے