پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے پلے آف: لاہور پولیس الرٹ، سکیورٹی سخت

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے پلے آف مرحلے کے موقع پر لاہور پولیس کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آج ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جس کے پیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکار سکیورٹی اور شہری رہنمائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیس ریزرو نفری کو سکیورٹی اور امن و امان کی ڈیوٹی کے حوالے سے روانگی سے قبل باقاعدہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ایس پی منزہ کرامت کے مطابق اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری ہدایات دے کر مختلف مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی میں حصہ لے رہی ہیں۔ سفید لباس میں بھی پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایس پی منزہ کرامت کے مطابق اہلکاروں کے لیے کھانے پینے کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی نظام کے ذریعے اہم مقامات اور روٹس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی فوری اطلاع ہیلپ لائن پندرہ یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

لاہور پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے