خانیوال، فوڈ سیفٹی ٹیم کا گوشت کے سٹور پر چھاپہ، 4 من باسی اور بدبودار گوشت تلف، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج

خانیوال (پنجاب پوسٹ) صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا 67 پندرہ ایل وجھیانوالا میں گوشت کے سٹور پر چھاپہ، 4 من باسی اور بدبودار گوشت تلف، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج۔۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ وجھیانوالا میں ایک گھر میں چھپایا گیا مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔

گوشت کی حالت انتہائی خراب، بدبودار اور سیاہ رنگت پائی گئی۔ کئی دنوں سے سٹور کیا گیا مضر صحت گوشت ہوٹلوں اور میٹ شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص گوشت فروخت کرکے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مردہ، بیمار اور باسی گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انسانی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے