لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے دسمبر میں جاری ہونے والے الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کیلئے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق رواں برس دسمبر اور جنوری 2027 میں موسمی سختی کے باعث انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فروری اور مارچ میں رمضان المبارک اور عید جیسے اہم ایونٹس آڑے آئیں گے، جس کے باعث ان مہینوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہوگا۔
پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے یکمشت یا تین مرحلوں میں پولنگ کرانے سے متعلق جلد آگاہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ عید کے بعد امیدواروں کو انتخابی تیاری کیلئے کم از کم ایک ماہ کا وقت ضرور ملنا چاہیے۔










