شیخوپورہ، رکشہ ڈرائیور اور ریڑھی بان قطار کا خیال رکھیں ، تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ، شاہد عمران مارتھ

شیخوپور ( پنجاب پوسٹ) شیخوپورہ کو خوبصورت دلکش بنانے کا مشن شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں مون سون بارشوں سے پہلے سیوریج لائنوں کے حوالے سے جاری مختلف علاقوں میں جاری کام اور شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی سمیت دیگر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ فیلڈ میں متحرک۔۔ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ جن میں گھنگ روڈ ، بھکھی روڈ ، خادم حسین روڈ ، چونگی پھاٹک ، علامہ مشرقی پارک سمیت محلہ رحمان پورہ اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل ، سی او میونسپل کمیٹی ، ایل ڈبلیو ایم سی اور پیرا فورس کے جوان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صفائی ستھرائی ، وال چاکنگ ، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سیوریج لائنوں سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیتے ہوۓ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے ،

تجاوزات کے خاتمے وال چاکنگ کو ختم کروانے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی ، تجاوزات کا خاتمہ اور وال چاکنگ کا عمل ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے ، شہریوں کو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پیرا فورس و دیگر متعلقہ محکمہ جات روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مکمل سرگرم ہیں ،

رکشہ ڈرائیورز اور ریہڑی بان باقاعدہ قطار میں کھڑے رہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید کہا کہ سیوریج لائنوں کی بحالی سے متعلق مسائل کو حال کرنے کیلئے متعلقہ افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں اورعوام کی شکائیت کو بروقت حل کریں ۔

ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت کے مطابق منظم طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچانے تاکہ عوام کو محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے