تحریک انصاف کا لانگ مارچ، جیو ٹیگنگ ،شناختی کارڈ بلاک ،پاسپورٹ ضبطی ،وفاقی حکومت نے پرتشدد مظاہروں کیلئے کیا تیاریاں کر رکھی ہیں؟

اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ) وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا اہم مرحلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے ۔ جس کے بعد امکان ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے۔:
وزیرِ داخلہ اور اہم حکومتی شخصیات نے متعدد بار لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ، اب سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو کیسے روکا جاسکتا ہے ؟


اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی تیاریاں دیکھی جائیں تو اس بار کنٹینر اور جال کا نیا طریقہ آزما کر روکا جائے گا۔ اگر معاملات پر بھی بہتر نہیں ہوتے پی ٹی آئی تصادم کی راہ اختیار کرتی ہے تو مظاہرین کی شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے۔ ان کے پاسپورٹ ضبط ہونگے جبکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔
اس حوالے سے حکومت لندن پولیس کے طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرسکتی ہے ،جو انہوں نے لندن بلوؤں کے دوران اختیار کیا۔ جیو ٹیگنگ کے ذریعے مظاہرین کو تلاش کیا جائے گا اور انہیں گرفتار کیا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے