وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے اعتماد کا دعویٰ، ہسپتال نے مریض کو 2029 کی تاریخ دے دی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) سوشل میڈیا پر سروس ہسپتال کی ایک رسید وائرل ہوگئی ہے ۔ جس میں بزرگ شہری کو 2029 میں یعنی تین سال بعد علاج کی تاریخ دے دی ۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور حالات سے عوام الناس بہت مطمئن ہیں۔ اس لئے وہاں مریضوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحبہ بیوروکریسی نے آپ کو بیوقوف بنا رکھا ہے۔ خدارا ان کے چنگل سے نکلیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں آپریشن کا سامان تو ندارد میڈیسن تک موجود نہیں یے۔

WhatsApp Image 2026 10 03 at 5.52.56 PM


یہ بزرگ مریض سروسز ہسپتال میں آیا اس کو آپریشن کی ضرورت تھی۔

صارفین کے مطابق ڈاکٹر نے فروری 2029 کا ٹائم دیا ہے کہ 3سال بعد آئے گا۔ اگر آپ زندہ ہوئے تو آپ کو ایڈمٹ کرلیں گے اور اگر آپریشن کا سامان ہوا تو شائد وہ بھی ہو ہی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے