شعیب ملک کا پنجاب میں جم اوقات بڑھانے کا مطالبہ ، رات 10 بجے تک کھولنے کی تجویز

لاہور( پنجاب پوسٹ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پنجاب میں فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ جم کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار کا تعین ایک مثبت اقدام ہے، تاہم فٹنس سینٹرز کے معاملے میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق دفاتر میں کام کرنے والے افراد عموماً اپنی ڈیوٹی کے بعد ہی جم جانے کا وقت نکالتے ہیں، اس لیے موجودہ اوقات ان کے لیے محدود ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت بھی خوراک کی طرح بنیادی ضرورت ہے، اور اگر جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھا دیے جائیں تو زیادہ لوگ فٹنس سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے، جس سے مجموعی طور پر معاشرے میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ ملے گا۔

شعیب ملک کے مطابق یہ اقدام نہ صرف شہریوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ فٹنس انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے