خانیوال(پنجاب پوسٹ) گاؤں 48 پندرہ ایل میں گھر میں بچوں کے کھیل کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون جھلس گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرین کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا۔
جھلسنے والوں میں 3 سالہ شگفتہ، 3 سالہ منصاء اور 33 سالہ ارشاد بی بی شامل ہیں۔











