کمالیہ چوری کا شبہ،ریڑھی بان خاتون کو جوتا مارنا ایس ایچ او کو پڑا مہنگا ،معطل کرکے اپنے ہی تھانے میں سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(پنجاب پوسٹ) کمالیہ میں ایس ایچ او کے ریڑھی بان خاتون کو جوتا مارنے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل جس پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹسلے لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس آئی جی کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ کی مدعیت میں سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ریڑھی بان خاتون سے ناروا سلوک کے مرتکب سب انسپکٹر کو پہلے ہی معطل کرکے محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 4کروڑ 57لاکھ سے تجاوز ،کیا سرکاری صحت کے نظام پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے ؟

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 کی کال پر سب انسپکٹر نے مل فتیانہ کے علاقے میں عوام الناس کی موجودگی میں چوری کے شبے میں ریڑھی بان خاتون پر جوتے سے تشدد کیا تھا،

آئی جی پنجاب عبدالکری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز، شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے